ہندوستان نے مغربی ایشیا میں جاری تنازعہ کے پرامن اور پائیدار سیاسی
کوششوں کے ذریعے حل تلاش کئے جانے پر زور دیتے ہوئے آج کہا کہ وہ فلسطین کی
معیشت اور وہاں کے عوام کے معیارزندگی کو بہتر بنانے کی کوششوں میں اس کا
پارٹنر بنا رہے گا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے فلسطین کے صدر محمود عباس کے ساتھ آج یہاں
حیدرآباد
ہاؤس میں وفد کی سطح پر دو طرفہ میٹنگ کے بعد مشترکہ بیان میں یہ
یقین دلایا۔اجلاس میں ہندوستان نے فلسطین کے ساتھ کھیل، زراعت، صحت اور انفارمیشن
ٹیکنالوجی و الیکٹرانکس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور دونوں فریقوں کے
سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈروں کو ویزا کی چھوٹ دیئے جانے کے سلسلے میں
پانچ مختلف معاہدوں پر دستخط کیے۔